فاسٹ بولرمحمدعرفان نے جذبہ حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کردی
لاہور: فاسٹ بولرمحمدعرفان نے جذبہ حب الوطنی کی مثال قائم کردی، پاکستان کی خاطر امریکی آفرٹھکرادی،کہتےہیں ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔
سب سےپہلے پاکستان ،سوہنی دھرتی سےبڑھ کرکچھ نہیں ،لمبا قد، بلند جذبات ، تفصیلات کے مطابق محمدعرفان نے حب الوطنی کی مثال قائم کردی۔دراز قدبولر کو امریکا میں باسکٹ بال کھیلنے کی پیشکش ہوئی ،اور اسکے ساتھ انہیں امریکی شہریت کا لالچ بھی دیا گیا۔
لیکن عرفان نے اس آفر کو ٹھوکرماردی۔محمدعرفان کہتےہیں پاکستان کی طرح کرکٹ کو بھی نہیں چھوڑسکتے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں