More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

چوتھے ون ڈے میں بھی پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار

چوتھے ون ڈے میں بھی پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار

اہور :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا  چوتھا ون ڈے میچ جاری۔جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42اوورز میں 5 وکٹوں  کے نقصان پر 185رنز بنا لئے ہیں۔

فہیم اشرف 4 گیندوں پر 1  اوربابر اعظم  9 گیند پر3 رنز بنا کردونوں ٹم سائوتھی کی گیند پر کیوی وکٹ کیپر ٹوم لیتھم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔فخر زمان بھی 75 گیندوں پر 54رنز بنا کر میچل سینٹنر کی گیند پر کلین بولڈ ہو ئے۔ حارث سہیل 74 گیندوں پراپنے 50  رنز مکمل کرتے ہی کیوی کپتان کین ویلیم سن کی گیند پر  ہنری نکلز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو ئے۔

نئے آنے والے بلے باز شعیب ملک بھی 8 گیندوں پر 6رنز بنا کر کین ویلیم سن کے گیند پر میچل سینٹنر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ 55 گیندوں پر 41اور پاکستانی کپتان سرفراز احمد 27 گیندوں پر 24 رنز بنا کر   کریز پر موجود  ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں