ایک دن میں دوسری شکست ۔۔ پاکستانی انڈر 19نے بھی قوم کے سر شرم سے جھکا دیے
و
وانگرائی:انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری جونیئر کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں قومی ٹیم نے شکست کا داغ ماتھے پر سجالیا اور افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔189 رنز کا ہدف افغانستان ٹیم نے 47.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر 194 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔
اس سے قبل پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز 188 رنز بنائے،روحیل نذیر سب سے زیادہ 81 رنز بنا سکے جبکہ علی زریاب آصف 30 اور محمد طہٰ 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
مخالف ٹیم کی جانب سے نوید الحق نے 2 ،عظمت اللہ عمر زئی نے 3 ،قیس احمد نے 3 اور ظاہر خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔189 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر کامیابی سے حاصل کرلیا،درویش رسول ناقابل شکست 76 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ رحمان اللہ گرباز نے31 ، اور اکرام علی خیل نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے حسن خان 2 ،شاہین شاہ آفریدی نے 1 اور محمد طہٰ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں