پاکستان کا شرمناک ریکارڈ،پوری ٹیم صرف کتنے رنز پر آوٹ ہوگئی جان کر سر پکڑلیں گے
ڈونیڈن:تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے .
کیویز نے تیسرے ون ڈے میں شاہینوں کے پر کترڈالے اور پاکستانی ٹیم کو شرمناک شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں تین ،صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے 258رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم صرف 74رنز پر آئوٹ ہوگئی۔
آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں فخر زمان 2،اظہر علی0،بابر اعظم8،محمد حفیظ 0, شعیب ملک3 ، شاداب خان 0 ، فہیم اشرف 10 اور حسن علی 0رنز بنا سکے جبکہ محمد عامر 14 جبکہ رومان رئیس 16سکور بناکر واپس لوٹ گئے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 257رنز سکور کئے۔
کیوی کپتان کین ولیمسن نے سب سے زیادہ 73رنز کی اننگز کھیلی جبکہ روس ٹیلر 52اور مارٹن گپٹل 45رنز بنا کر نمایاں رہے۔قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ رومان رئیس نے 3اور شاداب خان نے2 اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں