More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

ٹنڈولکر کی بیٹی کو دھمکیاں دینے والا شخص کون نکلا؟ جانیئے

ٹنڈولکر کی بیٹی کو دھمکیاں دینے والا شخص کون نکلا؟ جانیئے

ممبئی: مایہ ناز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کو اغوا کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص گزشتہ کئی روز سے سچن ٹنڈولکر کی ممبئی کی رہائش گاہ پر فون کال کر کے ان کی صاحبزادی سارہ سے بدتمیزی کرتا اور انہیں اغوا کرنے کی دھمکی بھی دیتا تھا۔

معاملے کا ممبئی پولیس کمشنر کو علم ہونے پر پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے بعد دیب کمار میتی نامی شخص کو مغربی بنگال سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے سارہ کو تقریباً 20 مرتبہ کال کی اور اغوا کی دھمکی بھی دی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے مزید تحقیقات کے لئے ممبئی بھیجا جائے گا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں