More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

حسن سردار کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا

حسن سردار کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق مایہ ناز اولمپیئن حسن سردار کو مرد بحران گردانتے ہوئے انکو قومی ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنا کر غیر ملکی کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے،، حسن سردار کے ساتھ  دو مشاق اولمپیئن محمد ثقلین اور ریحان بٹ کو اسسٹنٹ کوچ بنا دیا گیا ہے اور یوں قومی ہاکی ٹیم کے لیے تین ماہر ترین کھلاڑیوں کو کوچنگ کے فرائض سونپ دیے گئے ہیں
خصوصا محمد ثقلین جو ماضی میں پی ایچ ایف پر کڑی تنقید کرتے رہے ہیں،، اب ان کے پاس نادر موقع ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قومی ٹیم کو پاوں پر کھڑا کریں
ریحان بٹ اور محمد ثقلین جونیئر ٹیموں کو کوچنگ کرتے رہے ہیں جبکہ حسن سردار سلیکشن کمیٹی کا حصہ تو بنتے چلے آئے ہیں مگر بطور ہیڈکوچ ان کی صلاحیتوں کا اب اندازہ لگایا جا سکے گا

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں