سرگودھا کے بوڑھے شیروں نے فیصل آباد کو پچھاڑ دیا
سرگودھا ویٹرن نے ایک طویل مدت بعد کسی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ہے جو ایک خوش آئند اور قابل تحسین اقدام ہے،،، فیصل آباد میں ہونے والے میچ میں فیصل آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے فیصل خان آفریدی، توصیف خان بلوچ اور کاشف اقبال کی عمدہ باولنگ کے بدولت محض 167 رنز بنائے ،،، جواب میں نعمان ناصر شاہد محمود اور کاشف اقبال کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا گیا،، نعمان ناصر نے انچاس ،، کاشف اقبال نے انتالیس جبکہ تجربہ کار شاہد نے 56 رنز کی اننگ کھیلی،،، ٹیم سرگودھا کی قیادت معروف کرکٹر اور ابھرتے ہوئے ایمپائے فیصل خان آفریدی نے کی،،، سرگودھا ٹیم میں کلب کرکٹ سرگودھا کے سب سے سینیئر کھلاڑی فرسٹ کلاس کرکٹر حسنین شیفتہ المعروف منا بھائی بھی شامل تھے
اپنی رائے کا اظہار کریں