More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

کمپالا میں پاکستانی سٹارز کا فراڈیوں سے پڑ گیا پالا

کمپالا میں پاکستانی سٹارز کا فراڈیوں سے پڑ گیا پالا

جی ہاں گزشتہ دنوں ہم نے خبر دی تھی کہ محمد خلیل کی کپتانی میں پاکستانی ٹاپ سٹارز جنمیں سعید اجمل، یاسر حمید اور عمران خان مختار احمد شامل ہیں یوگنڈا کے شہر میں شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں کیونکہ بارش کی وجہ سے سپانسر بھاگ گیا ہے اور کھلاڑیوں کے پاس پیسوں کی سخت کمی واقع ہو رہی ہے،،،پاکستانی و دیگر 22 کھلاڑی جب وطن واپسی کے لیے ایئر پورٹ پہنچے تو ان کو بتایا گیا کہ یہ ٹکٹ اب ناقابل استعمال ہوگئے ہیں لہذا انکو نئے ٹکٹ لینا ہونگے،،،پیسوں کی عدم دستیابی کی بنا پر پاکستانی کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ کے قریب ایم ہوٹل کے کمرے میں رہنا پڑ رہا ہے اور وہاں ان کوئی پرسان حال نہیں،،،، پی سی بی نے بھی چند دن پہلے چند کھلاڑیوں کو یہ کہہ کر اجازت دے دی تھی کہ یہ لیگ آئی سی سی اور یوگنڈا کرکٹ ایسوسی ایشن سے منظور شدہ ہے،،،،،
حد درجہ اذیت کی بات ہے کہ کھلاڑیوں کو نہ تو کھانا فراہم کیا گیا اور ایک ایک کمرے میں آٹھ آٹھ کھلاڑی ٹھونسے گئے،،، پتہ چلا ہے کہ یوگنڈا میں مقین پاکستانی کمیونٹی کوشاں ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹکٹس فراہم کرکے ان کی وطن واپسی کو ممکن بنایا جائے،،،جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل جو کمنٹیٹر کی حیثیت سے یوگنڈا گئے تھے وہ بھی کھلاڑیوں کی واپسی کے لیے کوشاں ہیں
پاکستانی کھلاڑیوں کے معاہدے سابق قومی کھلاڑی محمد خلیل نے کروائے تھے مگر معلوم پڑا ہے کہ وہ مںظر سے غائب ہوچکے ہیں اور کھلاڑیوں سے عدم رابطے میں ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں