More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

فائنل سے قبل محمد حفیظ اور اظہر علی فٹ قرار دے دیے گئے

فائنل سے قبل محمد حفیظ اور اظہر علی فٹ قرار دے دیے گئے

جی ہاں جمعرات کو پاکستان واپڈا اور ایس این جی پی ایل کے مابین قائد اعظم ٹرافی کا فائنل میچ کراچی میں ہونے جارہا ہے اور سوئی گیس ٹیم کے لیے خوشی کی خبر یہ ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اور محمد حفیظ نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کر لیا ہے اور وہ فائنل کے لیے ٹیم کو دستیاب ہونگے،،،یہ خبر محمد حفیظ کے لیے بھی خوشی کی ہے کیونکہ اب وہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے مضبوط امیداور بھی بن گئے ہیں،،،قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے لیے دونوں ٹیموں کو اعلی پائے کے کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں اور کیونکہ یہ میچ پانچ روزہ ہے اور کراچی میں ہے اس لیے یہ یقینی ہے کہ نتیجہ یقینی ہے،،ایس این جی ایل کا حریف واپڈا گزشتہ دو سال سے پاکستان کرکٹ پر محمد آصف، کامران اکمل، سلمان بٹ اور عامر سجاد کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے چھایا ہوا ہے جبکہ دوسری طرف ماضی قریب میں پاکستان کرکٹ پر راج کرنے والی ٹیم SNGPL نے بھی جاندار طریقے سے کم بیک کیا ہے اور ان کو مصباح الحق،،محد حفیظ،،اظہر علی،،محمد عباس اور خرم شہزاد جیسے مستند کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں