More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

نوجوان کرکٹر دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

نوجوان کرکٹر دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

کیرالا: بھارتی ریاست کیرالا میں مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران بیس سالہ کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ کیرالا میں مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران نوجوان اسپنر پدمانابھ گیند کرانے سے قبل ہی اچانک نیچے گر پڑا۔

امپائر اور ساتھی کھلاڑی اس کی جانب بھاگے مگر وہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔ نوجوان اسپنر کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ہارٹ اٹیک کو اس کی موت کی وجہ قرار دیا گیا۔

اس سے قبل 2014 میں بنگال کا کرکٹر اینکی کیشری بھی فیلڈنگ کے دوران ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کے باعث جان گنوا بیٹھا تھا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں