فخر زمان کو واضح پیغام دے دیا گیا
جی ہاں تابی لیکس کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ فخر زمان جو پاکستان ٹیم کا حصہ بنتے ہی سپر سٹار بن گئے خصوصا چیمپیئنز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف یاد گار سنچری نے ان پر نوازشوں کے در کھول دیے،،، مگر خاصے عرصے سے وہ قابل ذکر بلے بازی کا مظاہرہ نہیں کر پائے جبکہ کامران اکمل، سلمان بٹ، صہیب مقصود، خرم منظور اور شان مسعود نے ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے باوجود سلیکشن کمیٹی کے من کو نہیں بھا رہے مگر چیمپِئنز ٹرافی کی کارکردگی اب تک فخر زمان کے کام آرہی ہے
مگر اب فخر زمان کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں ان کو کارکردگی دکھانا ہوگی بصورت دیگر ٹیم میں ان کی مستقل موجودگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے،،،، دوسرے لفظوں میں دورہ نیوزی لینڈ فرخ زمان کے کیریئر کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور انکو کو کچھ کر کے دکھانا ہوگا دوسی صورت میں وہ قومی ٹیم کا حصہ نہیں رہیں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں