More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں
icon تابی لیکس

صرف احمد شہزاد سلیکشن کیمٹی کا دل جیت سکے

صرف احمد شہزاد سلیکشن کیمٹی کا دل جیت سکے

جی ہاں راولپنڈی میں ہونے والی ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ میں یوں تو کئی بلے بازوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، خصوصا کامران اکمل کا بلا تو رنز ہی اگلتا ہی رہا اور انہوں نے 150 رنز کی ناقابل تسخیر اننگ کھیل کر ریکارڈ بھِ قائم کیا مگر ذرائع بتا رہے ہیں ان کا سب کیا دھرا سلیکشن کمیٹی کو متاثر نہیں کر سکا اور وہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹونٹی ٹیم زیر بحث تک نہیں
ادھر مسلسل عمدہ کارکردگی کے حامل سابق کپتان سلمان بٹ نے بھی اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر ایک موقع کا تقاضہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اپنے کیے کا خمیازہ کئی گنا بھگت چکے ہیں اور ایک جرم کی دو سزائیں مناسب نہیں،،،انہوں نے کہا کہ وہ بے تاب ہیں کہ ان کو ایک موقع دیا جائے اور وہ اپنی کارکردگی سے سب کے دل جیت لیں مگر جناب تاحال ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا اور سلیکشن کمیٹی کی نظر ان پر بھی نہیں پڑ رہی
صہیب مقصود کا نام بھی ایک دم پھر سے زبان زد عام ہونے لگا تھا مگر تازہ ترین اطلاعات ہیں کہ وہ اب ٹی ٹونٹی ٹیم کی ریس سے آوٹ ہوگئے ہیں ،،، یوں تو ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سنچریاں بنانے والے مختار احمد، شان مسعود اور خرم منظور بھی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کہیں دور تک نظر نہیں آرہے

تاہم پشاور کے خلاف 50، اسلام آباد کے خلاف 79 اور سیمی فائنل میں فاٹا کے خلاف 104 ناٹ آؤٹ  بنانے والے احمد شہزاد ایک دفعہ پھر سلیکشن کمیٹی کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور دورہ نیوزی لینڈ میں عمر امین اور فرخ زمان کے ساتھ وہ تیسرے اوپنر کے طور پر ٹیم میں شامل کیے جائیں گے تاہم ان کی حتمی منظوری ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے وابستہ ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں