محمد حفیظ کو ایک اور آزمائش کا سامنا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کیریئر آزمائشوں سے بھرپور نظر آتا ہے،،، وہ چاہے جیسی بھی عمدہ کارکردگی دکھا لیں مگر پی سی بی ان سے نا خوش نظر آتی ہے اور ڈو مور کا تقاضہ کرتی نظر آتی ہے،،، وہ جب ٹی ٹونٹی کے کپتان تھے تو پاکستان اور وہ رینکنگ میں بلند ترین مقام پر تھے،،، حال ہی میں ان کی کپتانی میں لاہور کی اس ٹیم نے فتح حاصل کی جس کو فیورٹ قرار نہیں دیا جارہا تھا،،،ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ میں محمد حفیظ نے قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ عمدہ بلے بازی اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا
مگر ان کی یہ ساری پراگرس رپورٹ سلیکشن کمیٹی کو خوش نہیں کر سکی اور ان کو کہا گیا ہے کہ آج سے شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی میں کارکردگی اور فٹنس ثابت کریں گے تو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ان کے نام پر غور کیا جائے گا،،،محمد حفیظ اپنے ادارے ایس این جی پی ایل کی جانب سے آج کراچی میں حبیب بنک کے خلاف میدان میں اتریں گے جہاں وہ فٹنس اور کارکردگی کے پریشر کے ساتھ میدان میں اتریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں