معین علی کے خلاف فیصلہ تنازع کا باعث بن گیا
یوں تو ایشز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا دس وکٹوں سے فتح سمیٹ چکا ہے،،،مگر الٹے ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے معین علی کو سٹمپ آوٹ قرار دیے جانے کے فیصلے کو شدید تنقید کا سامنا ہے،،،، اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے معین علی کو آوٹ دیے جانے پر خوب ہلہ گلہ کیا اور تھرڈ ایمپائر کے خلاف خوب آوازیں کسیں،،،،تماشائیوں کے مطابق لائن بھی معمول سے ذیادہ موٹی تھی جو آوٹ کا باعث بنی
ماہرین کرکٹ کی جانب سے بھی ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے،،،، سابق آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک نے فیصلے کی ٘کالفت کرتے ہوئے کہا کہ معین کو شک کا فائدہ دیا جانا چاہیے تھا جبکہ صرف صرف ٹم پین واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے اپیل کی
عظیم لیگ اسپنر شین وارن اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے تھرڈ ایمپائر کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے تنقید کو بلا جواز قرار دیا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں