حفیظ کی معصومانہ خواہش پوری ہو گی یا نہیں ؟
لاہور: قومی آل راونڈر محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ریویو کمیٹی کے بجائے سپن باﺅلنگ کے ماہر کی خدمات فراہم کرنے کی درخواست دے دی ہے، ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی پروفیسر کے موقف کی حمایت کی ہے۔
اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ 4 رکنی ایکشن ریویو کمیٹی کے محمد حفیظ کا ایکشن ٹھیک کرانے کے لیے کام کرے گی۔اس کمیٹی میں احسن رضا، سلیم جعفر، سجاد اکبر اور علی ضیاشامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعید اجمل پر بھی ایسی ریویو کمیٹی بنائی گئی مگر اس کمیٹی نے سابق سپنر سے کام کرنے کی بجائے صرف سفارشات دی تھی جس کی روشنی میں ثقلین مشتاق کی خدمات لی گئی تھی۔
کرکٹر محمد حفیظ اور ریویو کمیٹی کے دو اراکین سلیم جعفر اور سجاد اکبر قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں مصروف ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں