More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

فلسطین فٹ بال ٹیم اسرائیل سے آگے نکل گئی

فلسطین فٹ بال ٹیم اسرائیل سے آگے نکل گئی

صاحب ٹیلنٹ چھپا نہیں رہتا چاہے اس پر لاکھ پہرے بٹھا دیے جائیں،،، کچھ یہی کر دکھایا فلسطین کی فٹ بال ٹیم نے اور پہلی دفعہ فیفا ریکنگ میں فلسطین اسرائیل کو پیچھے چھوڑ گیا ہے
تازہ ترین رینکنگ کے تحت ابتدائی پانچ پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جہاں جرمنی پہلے، برازیل دوسرے، پرتگال تیسرے، ارجنٹائن چوتھے اور بیلجیئم پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔

مگر ریکنگ کی دنیا میں فلسطین نے اس وقت دنیائے فٹ بال کو حیران کردیا جب وہ پہلی بار عالمی رینکنگ میں 82 ویں پوزیشن پر آیا ہے جبکہ ناقص کارکردگی کی حامل اسرائیلی ٹیم 96 ویں نمبر پر آ کر ورلڈکپ کولیفائی سے باہر ہوگئی ہے،،، اسرائیلی ٹیم کو سولہ درجے تنزلی ا سامنا کرنا پڑا،،،

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سربراہ جبرائیل رجب نے فلسطین کی حالیہ رینکنگ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے خوشی کا لمحہ ہے اور فلسطین فٹ بال کے روش مستقبل کی دلیل ہے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں