More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

رستم ہند کو چت کرنے والے پاکستانی پہلوان کا شاندار استقبال

رستم ہند کو چت کرنے والے پاکستانی پہلوان کا شاندار استقبال

دوبئی میں منعقد ہونے والے انڈوپاک ریسلنگ مقابلوں میں بھارتی سورما وکرم سنگھ کو چاروں شانے چت کرنے والے پہلوان عثمان مجید جب اپنے آبائی علاقہ شیخوپورہ پہنچے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا،،،فاتح پہلوان پر پھولوں کی پتیوں کی بارش کی گئی اور ان کا جلوس جہاں سے بھی گزرا اہالیان شیخوپورہ نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا
رستم پاکستان عثمان مجید عرف بلو پہلوان نے کہاکہ میری خواہش تھی کہ بھارتی پہلوانوں کو شکست دوں اور انڈو پاک چیمپئن شپ میں میرا یہ خواب پورا ہوگیا ہے پاکستانی قوم اور والدین کی دعائوں سے مجھے کامیابی نصیب ہوئی اگر حکومت پاکستان اکھاڑوں کو آباد کرنے اور پہلوانوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے تو انشاء اللہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوگا فن پہلوانی کو قصہ پارینہ نہیں بننے دینگے شیخوپورہ سمیت دیگر اضلاع میں اپنی مدد آپ کے تحت اکھاڑے قائم کئے جارہے ہیں اورنئے ٹیلنٹ کو آگے لایا جارہا ہے۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں