More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

امام الحق میچ ریفری کی پکڑ میں آگئے

امام الحق میچ ریفری کی پکڑ میں آگئے

راولپنڈی میں ہونے والے ٹی ٹونٹی کپ میں میچ ریفری اقبال شیخ نے ابھرتے ہوئے پاکستانی اوپنر امام الحق کو وارننگ جاری کی ہے، تفصیلات کے مطابق امام الحق نے اپنی ٹیم لاہور وائٹس کے لیے مخصوص رنگ کا ہیلمٹ پہننے کی بجائے قومی رنگ کا سبز ہیلمٹ پہنا جو کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،،، میچ ریفری اقبال شیخ نے امام الحق کو محض وارننگ جاری کی ہے اور ان کے اچھے ٹریک ریکارڈ کی بنا پر جرمانہ نہیں کیا،،، امام الحق نے ٹی ٹونٹی کپ کے تین میچوں میں 113 رنز بنا رکھے ہیں اور انہوں نے میچ ریفری کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ آئندہ ایسا کوئی عمل نہیں کریں گے جو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی میں آتا ہو

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں