More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

سعید اجمل کی محمد حفیظ کو بڑی پیشکش

سعید اجمل کی محمد حفیظ کو بڑی پیشکش

دنیائے آف سپن باولنگ کے جادوگر اور دوسرا کے ماہر سعید اجمل خاموشی سے ہر طرح کی کرکٹ سے کنارہ کش ہوگئے اور اے ایف پی کے مطابق سعید اجمل نے نہ صرف فیئر ویل کی پیشکش مسترد کر دی ہے بلکہ الوداعی بین الاقوامی میچ کھیلنے کو بھی خارج از امکان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ سب پی سی بی کو پہلے سوچنا چاہیے تھا،،،، محمد حفیظ پر ایک بار پھر پابندی لگنے پر سعید اجمل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ لگتا ہے کہ آئی سی سی کو مشکوک باولرز صرف میں اور حفیظ ہی نظر آئے تاہم اگر پی سی بی چاہے تو وہ مشکوک باولرز کے ایکشن اس طرح درست کریں گے کہ آئندہ کوئی بھی باولر پکڑ میں نہیں آئے گا
ایک ٹی وی کو انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ اگر محمد حفیظ اور پی سی بی ان سے رابطہ کریں تو وہ حفیظ کا باولنگ ایکشن ایک ماہ میں ٹھیک کردیں گے،،، انہوں نے کہا جیسے ثقلین مشتاق اور مشتاق احمد نے انکا کا باولنگ ایکشن درست کروانے میں معاونت کی اسی طرح وہ محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن درست کروانے کا ذمہ لیتے ہیں اگر پی سی بی اور محمد حفیظ نے ان سے رابطہ کیا تو

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں