معین خان اپنے بیٹے کے حق میں میدان میں آگئے , ایسی بات کر دی کہ ۔۔۔
کراچی: سابق کپتان معین خان کے بیٹےاعظم خان کو پی ایس ایل میں شمولیت پر کرکٹ حلقوں کی طرف سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کرکٹ حلقے ان پر امام الحق کی طرح سفارشی اور “پرچی “کا کمال قرار دیں گے لیکن اب معین خان اپنے بیٹے پر ہونے والی تنقید پر سامنے آ گئے ہیں ۔
معین خان نے بیٹے کی پی ایس ایل ٹیم میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان اپنی اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر پی ایس ایل کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایئرز کی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ اسے بلاوجہ سیاسی طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پی سی بی کی ذمے داری ہے کہ بلوچستان کے نظر انداز کرکٹرز کو مواقع فراہم کرے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں