حفیظ نے ملکی و غیر ملکی کرکٹ مصروفیات کیوں کینسل کر دیں؟
سابق کپتان قومی ٹیم محمد حفیظ کو آئی سی سی نے ایک بار پھر مشکوک باولنگ ایکشن کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں باولنگ سے منع کردیا ہے، تاہم آئی سی سی کے مطابق محمد حفیظ پی ایس ایل میں باولنگ کر سکیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ پی سی بی کرے گی
سابق کپتان وسیم اکرم نے تو محمد حفیظ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ بیٹنگ پر دیں اور باولنگ کو حول جائیں کیونکہ پاکستان کے پاس اب باولرز کی خاطر خواہ کھیپ موجود ہے، وسیم اکرم نے کہا کہ محمد حفیظ کو آئی سی سی کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی باولنگ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردینا چاہیے تھا
مگر جناب اب پروفیسر کو کون سمجھائے کیونکہ حفیظ جانتا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے مستقل ممبر آل راونڈر کی صورت میں ہی رہ سکتے ہیں اور بلے بازی میں خراب کارکردگی ان کو انٹرنیشنل کرکٹ سے دور کردے گی
محمد حفیظ نے وسیم اکرم مشورے کو سنا ان سنا کرتے ہوئے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے باولنگ ایکشن کو ایک بار پھر درست کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں پریکٹس کا فیصلہ کیا ہے،،، محمد حفیظ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ آئی سی سی کے فیصلے سے دلبرداشتہ تو ضرور ہوئے اور وہ ہت ہارنے والے نہیں اور وہ ایک بار پھر اپنے باولنگ ایکشن کو درست کرنے کے لیے شبانہ روز محنت کریں گے اور جلد آل راونڈر کی صورت میں نمودار ہونگے
اپنی رائے کا اظہار کریں