آئی سی سی نے محمد حفیظ کو بولنگ سے روک دیا
لاہور: ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ۔محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا ۔ محمد حفیظ کو بولنگ کرنے سے روک دیا گیا ۔
محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ ماہ سری لنکا کےخلاف ون ڈے سیریز میں مشکوک قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے یکم نومبر کو انگلینڈ میں بائیو مکینک ٹیسٹ دیاجس کی رپورٹ 14 دن بعد آئی سی سی کو دی گئی ۔ آئی سی سی محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غلط قرار دیا اور ان پر پابندی لگا دی ۔ جس کیلئے محمد حفیظ کافی پرامید تھے کہ وہ ایکشن میں کامیاب ہونگے لیکن ایسا ہوا نہیں ۔محمد حفیظ کو ایکشن کلیئر کر کے دوبارہ ٹیسٹ دینا ہو گا۔ محمد حفیظ پر تیسریبارپابندی لگائی گئی ہے۔
محمد حفیظ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بلے باز کی حیثیت سے دستیاب ہوں گے اور جب انہیں لگے گا کہ ان کا باﺅلنگ ایکشن بہتر ہو گیا ہے تو وہ پی سی بی کو درخواست دیں گے۔
محمد حفیظ کی درخواست ملنے پر پی سی بی آئی سی سی سے ٹیسٹ کی تاریخ طلب کرے گا جس پر آئی سی سی ٹیسٹ کیلئے نئی تاریخ دے گی۔ اس ٹیسٹ میں اگر محمد حفیظ کا باﺅلنگ ایکشن قانونی قرار دیدیا گیا تو ٹھیک، ورنہ ان کے باﺅلنگ کرانے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ 50 ٹیسٹ، 193 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ کو 2014 سے باؤلنگ ایکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں