عمران نذیر کو ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں کیوں شامل نہ کیا ؟حقیقت سامنے آ گئی
لاہور: پاکستان اسٹار بلے باز عمران نذیر انجری مسائل کی وجہ سے کافی عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں ۔ان کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھی کہ وہ پی ایس ایل سیزن تھری میں ملتان سلطان کی نمائندگی کریں لیکن ایسا ہوا نہیں ۔ انہیں ٹیم میں شامل کیوں نہیں کیا گیا اس بات کا جواب وسیم اکرم نے دیدیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ عمران نذیر کو ملتان سلطانز میں شامل اس لیے نہیں کیا گیا کیوںکہ وہ ڈومسٹک کرکٹ نہیں کھیل رہے۔ان کا کارکردگی کا کوئی علم نہیں ہے کہ کیسی ہے اس لیے انہیں ملتان سلطانز نے نہیں خریدا۔
یاد رہے کہ جب پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم ملتان سلطانز کی انٹری ہو گی تو شائقین کرکٹ کافی خوش تھے اور جب عمران ںذیر نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل سیزن تھری میں وہ ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے وہ ہوئے نظر آئیں گے لیکن انہیں اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیاتو عمران ںذیر کے مداح ناخوش نظر آئے ۔
اپنی رائے کا اظہار کریں