پی ایس ایل تیسرے سیزن میں کرس گیل کو کیوں نہیں خریدا گیا۔۔اصل حقیقت تو اب سامنے آئی
پی ایس ایل تیسرے سیزن میں کرس گیل کو کیوں نہیں خریدا گیا۔۔اصل حقیقت تو اب سامنے آئی
لاہور: پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن 2018 کے مارچ میں ہونگے جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے اور حیران کن طور پر اس بار ٹی 20 کے اسپیشلسٹ کھلاڑی کرس گیل کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا ۔کرس گیل پی ایس ایل کے پہلے دو سیزن میں کوئی کارکردگی نہٰیں دکھا سکے جس کے باعث انہیں پی ایس ایل کی کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز یو اے ای میں ہو نگے اور یو اے ای کی سلو وکٹ پر کرس گیل اپنی جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے میں ہمیشہ سے ناکام رہے ہیں ۔
دوسری خاص چیز جو اس بار پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے انتخاب میں ٹیموں نے دکھائی ہے وہ یہ کہ اس بار بڑے ناموں کی بجائے ان کھلاڑیوں کو ٹیم مٰیں منتخب کیا گیا جو دستیاب ہونگےمثال کے طور پر لوئس دستیاب ہونے کی صورت میں پلاٹینم کیٹیگری میں شاید پہلی چوائس ہوتے۔ لیکن اُن کی دستیابی مشکوک ہونے کی بنا پر اُنہیں پشاور زلمے نے اضافی کیٹیگری میں منتخب کیا۔ اسی طرح افغانستان کے اہم کھلاڑی راشد خان کو بھی کوئٹہ نے اسی اضافی کیٹیگری میں چنا۔
یوں پی ایس ایل ڈرافٹنگ میں کھلاڑیوں کی دستیابی اُن کی اسٹار پاور کے مقابلے میں زیادہ اہم رہی۔
کرکٹ کے ماہرین اور شائقین کو توقع ہے کہ یہ تیسرا پی ایس ایل پہلے دونوں ایڈیشنز سے کہیں زیادہ دلچسپ اور کامیاب ہو گا۔ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ اس مرتبہ اس ٹورنمنٹ کا فائنل میچ کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور سیکورٹی حکام اُنہیں اس سلسلے میں بھرپور تعاون کا یقین دلا چکے ہیں۔
اپنی رائے کا اظہار کریں