پی ایس ایل کے میزبان شہروں کی فہرست میں ایک اور شہر شامل
پی ایس ایل کے میزبان شہروں کی فہرست میں ایک اور شہر شامل
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میزبان شہروں کی فہرست میں ابوظبی کو بھی شامل کرلیا گیا۔
پی ایس ایل کے میزبان شہروں کی فہرست میں ابوظبی کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ آئندہ برس متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کے میچز دبئی اور شارجہ کے ساتھ ابوظبی میں بھی ہوں گے، جب کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی اور دو پلے آف لاہور میں کرانے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔
دوسری جانب فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ البتہ اس بات پر سوالیہ نشان برقرار ہے کہ آئندہ چند ماہ میں اسٹیڈیم تیار ہو کر پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کر پائے گا۔ اگر ایسا ہوا تو میچ کا انعقاد گذشتہ برس کی طرح قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کیا جائے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں