More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

آخر کس وجہ سے سعید اجمل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

آخر کس وجہ سے سعید اجمل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سعید اجمل کا نام ذہن میں آتے ہی آرٹ آف سپن باولنگ یاد آجاتی ہے،،، دوسرا کے اصل موجد سعید اجمل آج کل راولپنڈی میں ٹی ٹونٹی چیمپیئن شپ کھیلنے میں مصروف ہیں اور فیصل آباد ریجن کی کپتانی کر رہے ہیں
سعید اجمل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اس چیمپیئن شپ کے بعد ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے ،،، اسلام آباد یونائٹڈ نے بھی ان کو پی ایس ایل تھری کے لیے کھلاڑی کی بجائے باولنگ کوچ منتخب کیا ہے،،،ذرائع کا بتانا ہے کہ باولنگ ایکشن تبدیل کرنے کے بعد وہ متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بڑی کامیابی ان کے حصے میں نہ آئی ،،،،2015 میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بدترین باؤلنگ نے ان کے کیریئر کے اختتام کا وجہ بنی اور تمام تر کوششوں کے بعد سعید اجمل ٹیم میں واپسی کو ممکن نہ بنا سکے،،،،سعید جمل کا بین الاقوامی کیریئر شاندار رہا اور انہوں نے  ٹیسٹ میچوں 178، 113 ون ڈے میچوں میں 184 اور 64 ٹی20 میچوں میں 85 وکٹیں  اپنے نام کی وہ ایک عرصہ تک ٹیم کی کامیابی کی کنجی بنے رہے مگر کیریئر کے اختتام تک وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا خواب پورا نہ کرسکے

سعید اجمل کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ کرکٹ سے دستبرداری کے بعد باقاعدہ کوچنگ کا شعبہ منتخب کریں گے

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں