احمد شہزاد کے فینز کے لیے بری خبر
یہ کرکٹ بھِی نا بڑی ظالم کھیل ہے،،، یہ کل کے سپر سٹار کو چند دنوں میں ہیرو سے زیرو بنا دیتی ہے،،، احمد شہزاد وہ واحد پاکستانی ہیں کہ جس نے تینوں فارمیٹ میں سنچری بنا رکھِی ہے اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب احمد شہزاد کو کپتان بنانے کا سوچا جانے لگا،،،مگر پھر احمد شہزاد پر ایسا بیڈ پیچ آیا کہ ان کا بلا رنز کرنا ہی بھول گیا،،، ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سب سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ان کو ریلیز کردیا اور شاید ان کو کوئی بھی ٹیم پی ایس ایل کے لیے منتخب نہ کرے اور اگر ایسا ہوا تو یہ احمد شہزاد کے کیریئر کے اختتام کی وجہ بھی بن سکتا ہے،،،
سلیکشن کمیٹی نے بھی ان کو بھرپور موقع دیا کہ وہ اپنی کھوئی ہوئِی فارم بحال کرلیں،،،انہوں نے ورلڈ الیون کے خلاف کارکردگی تو دکھائی مگر ان کا سٹرائیک ریٹ متاثر کن نہ رہا
تاہم سری لنکا کے خلاف ان کا بلا پھر ٹھنڈا پڑ گیا اور وہ متاثر کن کارکدگی دکھانے میں ناکام رہے
تازہ ترین خبر ہے کہ احمد شہزاد کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا اور نوجوان کھلاڑیوں جنمیں امام الحق اور عمر امین شامل ہیں موقع دیا جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں