More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

بھارت میں پچ فکسنگ کے بعد” گاڑی فکسنگ “کا انوکھا واقعہ

بھارت میں پچ فکسنگ کے بعد” گاڑی فکسنگ “کا انوکھا واقعہ

نئی دہلی: بھارت کے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں ایک شخص کے میچ کے دوران پچ پر گاڑی چلانے پر وہاں موجود انٹرنیشنل کھلاڑی ہکا بکا رہ گئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی کے نواحی علاقے پالم کے ایئرفورس گراؤنڈ میں کھیلےجارہے رانجی ٹرافی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں دہلی اور اترپردیش کی ٹیمیں مد مقابل تھیں کہ اس دوران ایک شخص گاڑی چلاتا ہوا میدان کے اندر داخل ہوگیا اور پچ پر گاڑی گھوماتا رہاجس کی وجہ سے میچ

روکنا پڑگیا اور گراؤنڈ میں موجود پلیئرز بدحواسی کے عالَم میں ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے۔ 

ggggg

جس وقت واقعہ رونما ہوا اس وقت گوتم گمبھیر، سریش رائنا، ایشانت شرما اور ریشب پانٹ سمیت متعدد انٹرنیشنل کرکٹرز بھی میدان میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ چند دن قبل ہی بھارت میں انٹرنیشنل میچ سے قبل پچ فکسنگ کا معاملہ سامنے آیا جب ایک رپورٹر کے اسٹنگ آپریشن نے کیوریٹر کی پچ فکسنگ کا بھانڈہ پھوڑ دیا تھا۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں