تنخواہ نہ لینے پر انضمام الحق کو کون کون سے اجازت مل گئیں؟
تابی لیکس کو دیے گئے انٹرویو میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا تھا کہ وہ ٹی ٹین کرکٹ کی میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے اجازت لے کر گئے تھے مگر وہ کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں،،، ساتھ ہی خبریں گردش کرنے لگیں کہ لاہور قلندرز شعیب اختر کے ساتھ انضمام الحق کو بھی ٹیم مینٹور بنانے جارہی ہے
تو جناب ہم آپ کو مطلع کر رہے ہیں کہ انضمام الحق نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کی ہے اور ان سے ٹیم خریدنے اور لاہور قلندرز کا مینٹور بننے کی اجازت مانگی ہے جس پر چیئرمین پی سی بی نے ان کو مشروط اجازت دے دی ہے
شرائط کے مطابق
1 : انضمام الحق ان دونوں فرائض کے دوران پی سی بی سے تنخواہ نہیں لیں گے
2: دیگر کوچز کی طرح ان کو ٹیموں کے ساتھ ڈگ آوٹ میں بیٹھنے پر پابندی ہوگی
3: دونوں ایوینٹس کے دوران چیف سلیکٹر کی قومی ٹیم کو ضرورت محسوس ہوئی تو ان کو فوری طلب کر لیا جائے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہی شرائط پر نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور کے کوچ مشتاق احمد کو بھی اجازت دے دی ہے
ٹی ٹین کرکٹ کا پہلا ایڈیشن 21 سے 24 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا جسمیں ماضی اور حال کے متعدد سپر سٹار حصہ لے رہے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں