محمد عامر نے عثمان شنواری اور حسن علی کی پرفارمنس کے بارے میں اہم بیان دے دیا
محمد عامر نے عثمان شنواری اور حسن کی پرفارمنس کے بارے میں اہم بیان دے دیا
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ عثمان شنواری اور حسن علی کی پرفارمنس سے اسے کوئی خوف نہیں ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عثمان شنواری اور حسن علی کی پرفارمنس سے کوئی خوف نہیں ہے ۔ میرا مقابلہ صرف اپنے آپ سے ہے ،اس موقع پر انہوں نے پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن لینے پرمبارک باد دی ۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے انجریز کو کھیل کا حصہ قرار دے دیا ،اور کہتے ہیں وہ مسلسل 2 سال سے کرکٹ کھیل رہے ہیں،انجریز کی وجہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی ۔
یاد رہے محمد عامر آخری ٹی 20 میچ میں بہترین پرفارمنس دے کر سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی دی تھی۔ جبکہ بھارتی بیسٹمین ویرات کوہلی محمد عامر کی شاندر باؤلنگ کے معترف ہیں ۔
عثمان شنواری اور حسن علی کی پرفارمنس سے کوئی خوف نہیں ہے۔
اپنی رائے کا اظہار کریں