تازہ ترین،،، پاکستان ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر
جی ہاں چیمپیئنز ٹرافی میں فتح کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کسی بھی ٹیم کی پکڑائی سے باہر نظر آتی ہے،،،، سری لنکا کو پہلے ون ڈے اور پھر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کلین سویپ کیا اور خصوصا لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکا اور پاکستان کرکٹ ٹیم نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے
آپ کو تازہ ترین خبر سے مطلع کیا جارہا ہے کہ پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دنیا کی نمبر 1 ٹیم بن گئی ہے اور ایسا ممکن ہوا سری لنکا کو کلین سویپ کرنے کے اور بھارت کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں فتح کے باعث
ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں سرفراز الیون کو اس شاندار کامیابی پر
پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلی دفعہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے
پاکستان کے نمبر ون پوزیشن پر برقرار رہنے کیلیے ضروری ہو گا کہ نیوزی لینڈ 3 میچز کی سیریز میں کم از کم ایک میچ اورہارے بصورت دیگر کیویز نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں میچز جیت کر نتیجہ 1-2 کر دیا تو وہ ایک بار پھر عالمی رینکنگ میں سرفہرست آ جائے گا۔
اپنی رائے کا اظہار کریں