کیا شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ میں مصباح کا جانشین بننے کا فیصلہ کر لیا؟
شعیب ملک کا شمار اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے سینیئر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے،،،وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بین الاقوامی کرکٹ سے منسلک ہیں جسمیں انہوں نے 257 ون ڈے، 92 ٹی ٹونٹی جبکہ محض 35 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی،،،،
ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ میری دعا ہے کہ محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن کلیئر ہو کیونکہ وہ پاکستان کرکٹ کے اہم ترین آل راونڈر ہیں تاہم ان پر پابندی لگے یا نہ لگے وہ باولنگ کے لیے تیار ہیں
تابی لیکس کے سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ یہ سینیئر کھلاڑیوں کی موجودگی میں جونیئر کھلاڑی بھرپور کاکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور جونیئر کھلاڑی سینیئر کھلاڑیوں کا جزبہ بھی جگا کر رکھتے ہیں،،شعیب ملک نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ اگر ٹیم میں سینیئر کھلاڑی شامل نہ ہوں تو جونیئر کھلاڑیوں بین الاقوامی کرکٹ کے تقاضے اتنی جلد سمجھ نہ پائِں مگر شرط ہے کہ سینیئر کھلاڑی جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ مخلص ہوں
تابی لیکس کے سوال شعیب ملک نے کہا کہ وہ ورلڈکپ کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہنا چاہتے ہیں،،اگر مصباح الحق یا یونس خان کا متبادل دستیاب نہیں ہوتا وہ کسی صورت ٹیسٹ کرکٹ میں واپس نہیں آئیں گے،،،تاہم شعیب ملک نے جزباتی انداز میں کہا کہ انکو ساری عمر دکھ رہے گا کہ ان کو طویل ترین کیریئر میں بہت کم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کو نہیں ملی،،،، وہ نہیں چاہتے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرکے کسی نوجوان کھلاڑی کا حق ماریں اور اگر کارکردگی نہ دکھا سکا تو کیریئر کے اختتام کے نزدیک وہ تنقید کا نشانہ بنیں
اپنی رائے کا اظہار کریں