پی ایس ایل تھری،،، نجم سیٹھی نے اہالیان کراچی کو بڑی نوید دے دی
میڈیا سے گفتگو میں چیئرمی پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ی ایس ایل کے دو پلے آف لاہور میں کرانے کی تجویز ہے جب کہ فائنل کراچی میں کرانا چاہتے ہیں،اور اس سلسلے میں پاکستان سپر لیگ کے تھنک ٹینک سے صلاح مشورہ جاری ہے
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ کراچی کرکٹ کی رونقیں بحال کی جائیں ،،، ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول آئندہ چند دنوں میں بتا دیا جائے گا
پی ایس ایل تھری کے کئی اہم میچز اس دفعہ پاکستان میں ہونگے جنمیں چار پلے آف کراچی میں کروائے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے جبکہ اب نجم سیٹَھی نے اعلان کیا ہے کہ چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل بھی کراچی میں ہو
اپنی رائے کا اظہار کریں