جانیے ثانیہ مرزا نے قزافی اسٹیڈیم میں میچ کیوں نہ دیکھا
میڈیا پر ٹینس سٹار اور سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے پاکستان آنے کو بڑی خبر کے طور پر پیش کیا اور دوبئی ایئر پورٹ سے لے کر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ تک کی تصاویر بڑھ چڑھ کر چلائیں اور بازی لے جانے میں لاہور میڈیا کی ریس دیدنی تھی
قزافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ شروع ہوا تو اسٹیڈیم اور ٹی وی پر کرکٹ میچ دیکھنے والوں کی آنکھیں اس انتظار میں رہیں کہ کب ثانیہ مرزا اسٹیڈیم میں جلوہ افروز ہوتی ہیں،،، کیمرہ مین اور ویڈیو کیمرہ مین بھی اپنے کیمروں کو زوم کرکر کے ڈھونڈتے رہے کہ ثانیہ مرزا کہاں بیٹھیں
تابی لیکس کے تحقیق کرنے پر معلوم پڑا کہ ثانیہ مرزا لاہور میں موجود ہی نہیں تھیں بلکہ ہماری دی گئی خبر کے مطابق وہ سیالکوٹ میں اپنے سسرال گھر موجود تھیں، شعیب ملک نے بھی پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ وہ لاہور میں میچ نہیں دیکھنے آئیں تھی بلکہ اپنی ساس اور میری امی سے ملنے آئیں تھیں اور وہاں خوب کھانے کھا رہی ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں