محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کے معائنے کا دن مقرر
2014 سے مشکوک باولنگ ایکشن کے سائے محمد حفیظ پر منڈلا رہے ہیں ،،،پاکستان اور سری لنکا کے مابین بھی ایمپائرز نے ان کے باولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر محمد حفیظ کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں
قواعد کے مطابق چودہ دن میں باولنگ ایکشن کا معائنہ کروانا ضروری ہو جاتا ہے،،،پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ای میل کر دی ہے کہ محمد حفیظ کا بائیو مکینک ٹیسٹ یکم نومبر کو کروایا جائے،،،ذرائع کا بتانا ہے کہ تاحال آئی سی سی کی جانب سے ای میل کا جواب نہیں مگر آئندہ دو دن دن میں آئی سی سی کا جواب موصول ہو جائے گا اور ان کا باولنگ ایکشن کا جائزہ انگلینڈ میں لیا جائے گا
اگر محمد حفیظ باولنگ ایکشن کلیئر کرنے میں ناکام رہے تو ماہرین کے مطابق ان کو ٹیم میں جگہ بنانے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں