عثمان خان شنواری تہلکہ مچا دیا، وسیم اکرم کی یاد دلا دی
عثمان خان شنواری نے اپنے روشن مستقبل کا طبل بجا دیا اور انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ مستقبل میں دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے بلے بازوں کے لیے بہت بڑا خطرہ ثابت ہونگے،،،، جی ہاں سری لنکا کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے لیے موزوں ترین پچ پر سری لنکا کی جڑیں ہلا دیں اور پہلی اکیس گیندوں پر شنواری نے 5 سری لنکن بلے بازوں کو پویلین بھیج کر اپنے روشن مستقب کا نقارہ بجا دیا،،، ان کی تباہ کن بالنگ کی بدولت سری لنکا محض 103 رنز بنا سکی،،،، ماہرین کرکٹ نے شنواری کی عمدہ باولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بیٹنگ کے موزوں ترین پچ پر تباہی پھیلا سکتے ہیں تو جس پچ پر بھی فاسٹ باولرز کے لیے حالات ثود مند ہوئے عثمان خان شنواری دنیا کے خطرناک ترین باولرز کے طور پر ابھرے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں