انسداد کرپشن – پی ایس ایل کے سخت ترین اقدامات کا اعلان
متحدہ عرب امارات میں جاری پاک سری لنکا سیریز میں بکیز کا سرفراز احمد کو راغب کرنا اور اس کے بعد سرفراز احمد کا پی سی بی کو مطلع کرنا آج کل بڑی خبر کے طور پر لیا جارہا ہے،،،مگر اس واقعے نے پی ایس ایل انتظامیہ کو الرٹ کردیا ہے ،،،گزشتہ سال کی سپاٹ فکسنگ کے بعد پی سی بی نے سخت ترین اقدامات کی تو پہلے ہی ٹھانی ہوئی تھی
مگر اب جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ٹیم مالکان کے لیے پریشانی کا تو باعث بن سکتے ہیں مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کسی قسم کا رسک لینے کو تیار نہیں،،، اعلانات کے مطابق ٹیم مالکان اور ٹیمز الگ الگ ہوٹل می قیام کریں گی اور ٹیم مالک کو بھی کھلاڑیوں سے ملنے کے لیے منیجر سے پیشگی اجازت لینا ہوگی
فرنچائزز ٹیم انتظامیہ اور سپورٹنگ سٹاف کے مکمل کوائف پی ایس ایل انتظامیہ کو فراہم کرنے کے پابند ہونگے
تیار کردہ ہدایت نامے کو تیار کرنے کا مقصد بکیز کو کھلاڑیوں سے دور رکھنا ہے اور تیار کردہ ڈرافٹ کی کاپیاں بہت جلد فرنچائزز کے حوالے کر دی جائیں گی
اپنی رائے کا اظہار کریں