More share buttons
اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں

پیغام بھیجیں

پشاور زلمی نے دو میڈ ان چائنا کھلاڑی ٹیم میں شامل کر لیے

پشاور زلمی نے دو میڈ ان چائنا کھلاڑی ٹیم میں شامل کر لیے

اکستان اور چین کی ہمالیہ سے بلند دوستی کے عظیم رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ چیمپئینز پشاور زلمی نے چین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پی ایس ایل تھری کے لیے اسکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا اعلان کردیا .اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے میں اس حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا .جس میں چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ , چین کرکٹ ٹیم کے کوچ یی تیان , چین کے کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے خصوصی شرکت کی جن کا پشاور زلمی زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے پرتپاک مقدم کیا .چیرمین پشاور زلمی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ان کی ٹٰیم اور کوچز چین میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے.پہلے قدم کے طور پر چین کے دو انٹرنیشنل کرکٹرز کو پی ایس تھری کے لیے پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ہمراہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پاکستان کے اسٹار کرکٹرز سے کرکٹ کے جوہر سیکھیں گے .اس کے علاوہ چین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر دیگر پروگرامز پر بھی کام کیا جائیگا جس میں درج زیل پروگرام شامل ہوں گے
۱.چین میں کرکٹ سیمینار جس میں پشاور زلمی کے کوچز لیکچرز دیں گے

۲.گلوبل زلمی اور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ ٹیموں ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کا چین کا دورہ اور چین کی ٹیموں کے ساتھ فرینڈلی میچز
۳.چینی کرکٹرز کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کرکٹرز کے ساتھ سیکھنے اور وقت گزارنے کا موقع
پشاور زلمی اور چین کرکٹ ایسوسی ایشن مستقبل میں ایم و یو سائن کرکے باہمی دوستی اور اشتراک کے جذبے کو مزید پروان چڑھائیں گے.
پشاور زلمی کےچیرمین جاوید آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عظیم دوست ملک چین کے ساتھ کھیلوں کے روابط سے دونوں ملکوں کے عوام مزید قریب آئیں گے.اور کرکٹ کا کھیل اور پشاور زلمی اپنا کرداد ادا کرنے پر خوشی محسوس کررہے ہیں .چین کے سابق سفیر چن زیانگ زنگ نے کہا کہ پشاور زلمی کا گوبل ویزن اور چین مین کرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات قابل ستائش ہیں .چینی کوچ ی تیان نے کہا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ سے ان کے کرکٹرز کو سیکھنے کا بھرپور موقع ملے گا .چینی کرکٹرز جیان لی اور یوفی زانگ نے کہا کہ وہ پشاور زلمی کے ساتھ رہنے کے اعلان پربہت پرجوش ہیں اور پی ایس ایل چیمین ٹیم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا .تقریب میں معزز مہمانوں کو پشاور زلمی کی شرٹس بھی پیش کی گئیں .اس موقع پر چین کے کوچ راشدخان پشاور زلمی کے کوچ محمد اکرم , شاہ فیصل آفریدی اور شاہ خالد آفریدی بھی موجود تھے

imran-khan-zalmi

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے چینی کوچ راشد خان، یی ٹیان اور پشاور زلمی میں شامل ہونے والے دونوں کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ لیجنڈ اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔۔ ملاقات میں عمران خان نے پشاور زلمی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینی کھلاڑیوں کی شمولیت سے چین میں کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ دونوں مقبول ہوں گی۔ پاکستان اور چین عظیم دوست ہیں سی پیک منصوبہ پاکستانی معیشیت کو فائدہ پہنچائے گا اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات بھی اہمیت کے حامل ہیں۔۔ اس موقع پر جاوید آفریدی نے عمران خان کی جانب سے حوصلہ افزائی کی تعریف کی ۔۔۔

adds

اپنی رائے کا اظہار کریں