بوم بوم آفریدی شاہد آفریدی فاونڈیشن کے منصوبے تیز تر کردیے
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہد آفریدی فاونڈیشن کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا عمل اپنی بیٹنگ کی طرح تیز کردیا اور انہوں نے لاہور میں مصروف گزارا،،، انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد آفریدی فاونڈیشن زیشان افضل کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی،،،وزیر اعلی نے شاہد آفریدی کے فلاحی کاموں کی نہ صرف تعریف کی بلکہ 50 ملین کی خطیر رقم شاہد آفریدی سکول کے لیے عطیہ بھی کیا
بعد ازاں مقامی ہوٹل میں مشہور زمانہ اخوت فاونڈیشن اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کے مابین ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی،،،،معاہدے میں طے پایا کہ اخوت اور شاہد آفریدی فاونڈیشن مل کر تعلیم، غربت مٹاو اور قرضہ حسنہ کی سکیموں پر کام کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں