کراچی میں پی ایس ایل کی سیٹی بجے گی اور سٹیج بھِی سجے گا
اہالیان کراچی ہوجائیں گے خوش کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کر لیا ہے فیصلہ کہ پی ایس ایل کے چند میچ کراچی میں منعقد کیے حائیں گے،، کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کل اس سلسلہ میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے اہم ملاقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کراچی کے شائقین کرکٹ، سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے پرزور اصرار پر کراچی میں بھی کرکٹ کی رونقیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں بین الاقوامی میچوں کے انعقاد کے بعد مرحلہ وار ملک کے دیگر شہروں میں بھی حالات کو معمول پر لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام ہو گا
کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کو پی ایس ایل کے میچز کے لیے موزوں ترین بنانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے خطیر رقم خرچ کرنے کا منصوبہ بھی با لیا ہے ،،،یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ڈویلپمنٹ کا کام پہلے سے ہی شروع ہوچکا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں