بڑی خبر- پاکستان ورلڈ بیچ ریسلنگ میں عالمی چیمپیئن بن گیا
ڈیلان میں ہونے والی ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان کے عنائیت اللہ کے گولڈ میڈل جیتنے کی خوشیاں جاری تھیں کہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے وہ کر دکھایا جو اس سے پہلے کسی پاکستانی ریسلر کے حصے میں نہیں آیا،،، انعام بٹ نے ورلڈ چیمپیئن ٹائٹل دنگل میں اپنے ایرانی حرین کو چت کرکے سبز ہلالی پرچم پوری دنیا میں اونچا کرکے ثابت کر دیا کہ حکومتی سرپرستی نہ بھی ہو تو پاکستانی نوجوان اپنی لگن سے کچھ کر دکھانے کی اہلیت رکھتے ہیں،،، انعام بٹ نے دفاعی چیمپیئن کو انتہائی اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دی
انعام بٹ کا شمار ان پاکستانی ریسلرز میں ہوتا ہے کہ جو ریسلنگ آرگنائزر ارشد ستار کے ساتھ مل کر پاکستانی نوجوانوں میں فروغ ریسلنگ کے لیے محنت میں جتے رہتے ہیں ،،، اپنے کھیل سے مخلص ہونے کا ایوارڈ انعام بٹ کو مل گیا اور وہ پہلے پاکستانی بن گئے جو ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن بن گئے ہیں
تابی لیکس کی پوری ٹیم اور فینز انعام بٹ کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں