ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئین شپ میں پاکستانی ریسلر سونے کا تمغہ لے اڑا
پاکستان ریسلنگ کی تاریخ میں پہلی بار قومی ریسلر عنایت اللہ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ ڈیلان میں منعقد ہونے والی ورلڈ بیچ چیمپئین شپ کے فائنل میں ایرانی پہلوان کو شکست دیکر گولڈ میڈل پاکستان کے نام کیا۔ اس سے قبل عنایت اللہ نے سیمی فائنل میں ترکی کے پہلوان کو شکست دی تھی۔ عنایت پہلوان نے رواں سال ایشین میٹ ریسلنگ چیمپئین شپ میں سلور میڈل جیتا تھا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے قومی پہلوان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عنایت پہلوان نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایسے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن بھی اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار نے اپنے پیغام میں کہا کہ عنایت اللہ نے گولڈ میڈل جیت کر فیڈریشن کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ وطن واپسی پر نوجوان کھلاڑی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی۔
اس تصویر میں ریسلر عنائیت اللہ درمیان میں سبز ٹریک سوٹ میں بیٹھے ہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں