ڈینی موریسن اور گرانٹ ایلیٹ لاہور پہنچ گئے
لاہور قلندرز رائزنگ سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ مضفر آباد میں یادگار یادیں چھوڑ آیا اور اہالیان کشمیر کو ایک مدت کے بعد کوئی کرکٹ ٹورنامنٹ یا مثبت تفریح میسر ہوئی
لاہور قلندرز رائزنگ سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ قزافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگیا ہے اور اسٹیڈیم کو بین الاقوامی تقاضوں کے تحت سجا دیا گیا اور نوجوانوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے قزافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ رہی ہے،،، یاد رہے اسٹیڈیم میں داخلہ فری ہے
لاہور قلندرز رائزنگ سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کی رونقوں کو چار چاند لگانے کے لیے دنیائے کرکٹ کے ممتاز نام گرانٹ ایلیٹ اور ڈینی موریسن بھی لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں پریس کانفرنس میں گرانٹ ایلیٹ نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی حالی کو خوش گوار تبدیلی قرار دیا ،، انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز جس مشن کے ساتھ گراس روٹ پر کام کر رہی ہے اس کی مثال پرائیویٹ سیکٹر میں نہیں ملتی،،، ایک سوال کے جواب میں گرانٹ نے کہا لاہور قلندرز کا حصہ محض اس لیے بنا کہ اس ٹیم کا ماحول انتظامیہ ان کو ذاتی طور پر دوسروں سے بہتر لگی
اس موقع پر ڈینی موریسن خاصے پرجوش نظر آئے اور نوجوانوں کی سپورٹ کے لیے لاہور قلندرز رائزنگ سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ جیسے ٹورنامنٹ کسی نعمت سے کم نہیں قرار دیا،، انہوں نے کہا کہ ان کو خوشی ہوگی اگر وہ پاکستانی نوجوان فاسٹ باولرز کو اپنے تجربے کی روشنی میں کوچنگ کریں،،،موریسن کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کی کھوج میں لاہور قلندرز رائزنگ سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ جیسے ایوینٹس نہایت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں
اس موقع پر مالک لاہور قلندرز رانا فواد نے کہا لاہور قلندرز منافع کی بجائے ایک خدمت کے طور پر لاہور قلندرز رائزنگ سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ جیسے ٹورنامنٹ کروا رہی ہے اور ہر سال اس کا دائرہ کار بڑھتا چلا جائے گا،،، انہوں نے کہا کہ سب کے سامنے ہے کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز سے بڑھ کر ڈویلپمنٹ پروگرامز ترتیب دے رہی اور ہمہ وقت نئے ٹیلنٹ کی کھوج میں رہتی جس میں لاہور قلندرز کو بے پناہ کامیابی مل رہی اور وہ دن دور نہیں جب پی ایس ایل کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم میں بھی ایسے کھلاڑی نظر آئیں گے جو لاہور قلندرز کی دریافت ہونگے
اپنی رائے کا اظہار کریں