رضا حسن کی کرکٹ میں واپسی کے ساتھ ہی عمدہ کارکردگی
رضا حسن کا شمار ابھرتے ہوئے لیفٹ آرم سپنر میں ہونے لگا تھا انہوں نے پاکستان کی جانب سے چند میچوں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نقارہ بجایا تھا کہ وہ مستقبل میں پاکستان کے لیے بہترین باولر ثابت ہونگے مگر منشیات کے استعمال نے رضا حسن کے سارے ٹیلنٹ پر پانی پھیر دیا اور ڈوپ ٹیسٹ ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر ان کو کئی برس کرکٹ سے دور رہنا پڑا
رضا حسن اس سال فرسٹ کلاس کرکٹ میں این بی پی کی نمائندگی کررہے ہیں اور اپنا پہلا میچ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں فیصل آباد ریجن کی جانب سے کھیل رہے ہیں،،،جہاں فیصل آباد ریجن کی ٹیم نے پہلے دن آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 276 رنز بنا رکھے ہیں،،، رضا حسن نے نپی تلی باولنگ کرتے ہوئے فیصل آباد ریجن کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
مستند ذرائع کا بتانا ہے کہ رضا حسن پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے
اپنی رائے کا اظہار کریں