ان فارم احمد شہزاد — سری لنکا کے خلاف ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے
سری لنکا کیخلاف متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فٹنس کے مسائل سے دو چار یاسر شاہ کو تو ٹیم میں شامل کر لیا گیا جبکہ اظہر علی گھٹنے کی تکلیف سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے،،، تاہم ورلڈ الیون کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والے احمد شہزاد اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان حتمی سولہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، شان مسعود، سمیع اسلم ، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، محمد اصغر، بلال آصف شامل ہیں۔ کیمپ میں موجود چاروں پیسرز میر حمزہ، محمد عامر، محمد عباس، وہاب ریاض اور حسن علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگے
اکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی،،، پاکستان اور سری لنکا کے مابین آخری ٹی ٹونٹی لاہور میں کھیلا جانا ہے تاہم سری لنکن بورڈ نے اسے سیکورٹی اور تمام کھلاڑیوں کی رضا مندی سے مشروط کر رکھا ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں