سری لنکا سے ٹاکرا — تربیتی کیمپ کل سے
سری لنکا کے خلاف امارات میں کھیلی جانے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر تربیتی کیمپ کے لیے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان پہلے سے کر رکھا ہے جنہیں آج ٹیم مینجمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 18رکنی سکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، محمد عامر، بابر اعظم، حسن علی، شان مسعود، احمد شہزاد، سمیع اسلم، اسد شفیق، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، محمد اصغر، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، وہاب ریاض، میر حمزہ اور بلال آصف کے نام شامل ہیں۔ پانچ روزہ ٹریننگ کیمپ 19سے23ستمبر تک جاری رہےگا۔ کیمپ کے اختتام پر حتمی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 ستمبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائےگا۔
ذرائع تابی لیکس بتا رہے ہیں کہ تربیتی کیمپ میں پریکٹس کی بجائے پریکٹس میچز کو اہمیت دی جائے گی اور دو روزہ میچ بھی کھیلا جائے گا
اپنی رائے کا اظہار کریں