مالک لاہور قلندرز رانا فواد لاہوریوں کے دلوں کی دھڑکن
شہرت کے حصول کے لیے لوگ وہ وہ کر گزرتے ہیں کہ جو ان کے شایان شان نہیں ہوتا،،،وہ اپنا ضمیر،اپنی وجہ شہرت حتکہ اپنی پہچان کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے
مگر ایک صاحب ایسے بھی ہیں کہ جنکی ٹیم پاکستان سپر لیگ میں ابھی تک کوئی بڑا معرکہ بھی نہیں مار سکی مگر وہ اہالیان لاہور اور شائقین کرکٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی کسی بھی شخصیت سے ذیادہ مقبول ہیں اور اس کی وجہ محض یہ ہے کہ لاہور قلندرز شہر شہر جا کر باصلاحیت کھلاڑیوں کو چن رہی ہے ور اپنی اور پاکستانی ٹیم کا مستقبل بہتر بنانے کو کوشاں ہے
بات ہو رہی تھی مقبولیت کی تو جناب پاکستان اور ورلڈ الیون سیریز کے دوران جب بھی کوئی پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا میدان میں آیا اسٹیڈیم گو نواز گو کے نعروں سے گونج اٹھا
مگر آخری میچ میں جب مالک لاہور قلندرز رانا فواد نے اسٹیڈیم کا چکر لگایا تو تماشائیوں نے کھڑے ہوکر ان کا بھرپور استقبال کیا اور فلک شگاف نعرے لگائے،،،، ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ دنیائے کرکٹ کا کوئی بہت بڑا کھلاڑی اسٹیڈیم کا چکر لگا رہا ہے،،،،،رانا فواد کی مقبولیت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شائقین کرکٹ شعبدہ بازی کی بجائے کرکٹ کی خدمت کرنے والوں کی ذیادہ عزت کرتی ہے
رانا فواد کو قزافی اسٹیڈیم لاہور میں کتنی پزیرائی ملی اس کا یقین کرنے کے لیے
ویڈیو دیکھیں
اپنی رائے کا اظہار کریں