نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑی بتا دیے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی ورلڈ الیون میں شامل چودہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا،،،کھلاڑیوں کے نام بتاتے ہوئے نجم سیٹھی خاصے پرجوش نظر آئے، انہوں نے بتایا کہ میچز بارہ تیرہ ستمبر اور پندرہ ستمبر کو قزافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے،،،انہوں نے خصوصی شکریہ ادا کیا جائلز کلارک کا کہ جن کی کاوشوں سے ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ممکن ہونے جارہا ہے
اسکواڈ میں فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، عمران طاہر، جارج بیلی، گرانٹ ایلوئٹ، پال کولنگ ووڈ، بین کٹنگ، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، تشارا پریرا، سیموئل بدری، ڈیرن سیمی، تمیم اقبال اور ٹم پائنے شامل ہیں
سات ممالک کے کھلاڑی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں جب بھارت اور افغانستان ورلڈ الیون میں شامل نہیں
نجم سیٹھی نے بتایا کہ ایک مضبوط ٹیم پاکستان آرہی ہے،،،اور دورے کو محفوظ بنانے کے لیے تمام حکومتی اداروں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں