ویٹوری کا دورہ پاکستان سے انکار
یہ 2002 کی بات ہے جب نیوزی لینڈ کراچی بم دھماکے کے نتیجے میں ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر پاکستان سے چلی گئی تھی،،، پھر 2003 میں کرس کین کی کپتانی میں کیویز نے پاکستان کا دورہ کیا مگر اس کے بعد کبھی کسی نیوزی لینڈ ٹیم نے پاکستان آ کر کھیلنے کی کوشش نہیں کی،،، ورلڈ الیون کی پاکستان آمد آمد ہے اور ہر روز نت نئے اور بڑے کھلاڑیوں کے پاکستان کی خبریں گردش کر رہی ہیں،،،، آتا کون کون ہے؟ یہ تو اسی وقت پتہ چلے گا جب ورلڈ الیون پاکستان لینڈ کرے گی،،، نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے
تاہم جیمز نیشام اور گرانٹ ایلوئٹ نے ورلڈ لیون کے ساتھ دورہ پاکستان کے لیے حامی تو بھری ہے مگر ان کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این او سی کا انتظار ہے،،، کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ گرانٹ ایلوئٹ ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان میں کھیلتے نظر آئیں گے جبکہ جیمز نیشام کے پاکستان آنے کے امکانات ذیادہ روشن نہیں
اپنی رائے کا اظہار کریں