گالیاں نکالنے پر عمر اکمل ہیڈکوچ مکی آرتھر کے خلاف ڈٹ گئے
ٹیدسٹ کرکٹر عمر اکمل نے ماڈل ٹاون لاہور میں واقع اپنے کرکٹ کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ وہ پندرہ اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈیمی لاہور میں پریکٹس کی غرض سے گئے تو چیف سلیکٹر انضمام الحق اور مشتاق احمد کی موجودگی میں ہیڈکوچ مکی آرتھر نے ان کو گالیاں دیں اور انتہائی ناشائستہ زبان استعمال کی،،،عمر اکمل گلہ کرتے نظر آئے کہ انضمام الحق اور مشتاق احمد میں سے کسی نے مکی آرتھر کو بد اخلاقی پر روکا نہیں،،، عمر اکمل نے کہا کہ مکی آرتھع نے ان کو نیشنل کرکٹ اکیڈیمی آنے سے منع بھی کردیا ہے اور جب انہوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈیمی کے سٹاف سے ورک آوٹ کروانے کو کہا تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو ہدایت ہے کہ صرف سینٹرل کنٹریکٹ میں موجود کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنا ہے،،، عمر اکمل
نے انکشاف کیا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی میں فٹنس ٹیسٹ چیف سلیکٹر کی موجودگی میں کلیئر کروا کے انگلینڈ گئے تھے مگر وہاں ان کا غیر ضروری ٹیسٹ لیا گیا اور بے جا فاول دے کر ان کو ان فٹ قرار دے دیا گیا
عمر اکمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ ہیڈ کوچ کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان سے پوچھا جائے کہ ٹیسٹ کرکٹر کو گالیاں کیوں دیں؟
عمر اکمل نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ وہ ہائی پرفارمنس کیمپ بنا اطلاع کے چھوڑ کر انگلینڈ چلے گئے تھے انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈیمی کے میڈیکل سٹاف کو اعتماد میں لے کر انگلینڈ گیا اور وہاں گھٹنے کا علاج اپنے خرچ پر کروایا
ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ان پر الزام، لگایا جاتا ہے کہ کسی بھی کوچ کی ان سے نہیں بنتی جبکہ آج تک ڈسپلن کی بنا پر ایک دفعہ بھی جرمانہ کا سامنا نہیں کرنا پڑا
عمر اکمل نے میڈیا سے اپیل کی کہ ان کی ذاتی زندگی کے واقعات کی بجائے ان کی کرکٹنگ لائف کو زیر بحث لایا جائے کیونکہ ان کی ذاتی زندگی کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے جس سے ان کی گھریلو اور سوشل لائف متاثر ہوتی ہے
اپنی رائے کا اظہار کریں